انیباء و رسل کا مقام و مرتبہ ! از قاری حنیف ڈار

انیباء اصلاً اللہ پاک کے عدالتی نظام کے اہلکار ھوتے ہیں جو عدل کے تقاضے پورے کرنے دنیا میں بھیجے جاتے ہیں ـ وہ دنیا میں ھوتے ھوئے بھی دنیا والے نہیں ھوتے بلکہ آسمان سے تعلق رکھتے ہیں ، جس طرح جہاز میں موجود ائیرلائن کا عملہ جہاز میں سوار ھوتے ہوئے بھی مسافر نہیں کہلاتا بلکہ کریو ممبر یا عملے کا فرد ھوتا ھے ، بس یہی معاملہ انبیاء کا ھوتا ھے ، ذرا رسول اللہ ﷺ کے ان مبارک الفاظ پر غور فرمایئے ، حبب الی من دنیاکم ،، تمہاری دنیا سے میرے لئے تین چیزیں محبوب کی گئ ہیں ،، اس میں[ تمہاری دنیا ] اسی حقیقت کو واضح کر رھی ھے ، اللہ پاک کے عدالتی نظام کا حصہ ھوتے ہوئے وہ ھر قسم کے عذاب سے محفوظ Immune ھوتے ہیں ، اس Immunity کا اندازہ لگائیں کہ رسول جس بستی میں ھوتے ہیں اس بستی پر بھی عذاب نہیں آتا جب تک کہ رسول وہ بستی چھوڑ نہ دیں ، وھاں سے ہٹ نہ جائیں ، یہی وجہ ھے کہ ھر قوم پر عذاب سے پہلے رسول کو Evacuate کرنے کا بندوبست خود اللہ پاک کرتا ھے جس طرح ممالک خطرے والے علاقے سے اپنے سفارتی عملے کو نکالتے ہیں ،، یہی وہ بات تھی جو سورہ بنی اسرائیل میں فرمائی گئ ھے کہ یہ لوگ آپ کو نکالنے کی جو سبیلیں لڑا رھے ہیں ، اصل میں اپنے اوپر عذاب کے نزول کے اسباب کر رھے ہیں ، اور سورہ الانفال میں تفصیل بیان کی ھے ،

[ وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِن كَانَ هَٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِندِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (32) وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (33) الانفال ]
اور یاد کریں ان کی اس حرکت کو کہ جب یہ کہتے تھے کہ اے اللہ اگر یہ رسول تیری طرف سے حق لے کر آیا ھے تو ھم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہمیں دردناک عذاب دے ، جبکہ اللہ ان کو عذاب نہیں دینے والا تھا جب تک آپ ان میں موجود تھے ، اور اللہ ان کو استغفار کرتے ھوئے بھی عذاب دینے والا نہ تھا ـ

ان آیات میں اللہ کے عذاب سے بچنے کے دو اسباب بیان کئے گئے ہیں ، رسول کا وجود اور استغفار کرنا ،، جو لوگ کہتے ہیں کہ گناہ جب ترک نہیں کرتے تو توبہ استغفار کا کیا فائدہ ، شاید ان کو فائدہ نظر آ جائے ،،

خیر یہ سورت غزوہ بدر کو ڈی بریف کر رھی ھے جبکہ مکے والوں پر وہ عذاب آ گیا تھا اور عذاب کی دعائیں مانگنے والے ستر سردار کٹے پھٹے پڑے تھے اور ستر سرخیل قید میں تھے !

جب رسول کی موجودگی میں کفار پر عذاب نہیں آتا تو کلمہ گو لوگوں پر کیسے آ سکتا تھا ، لہذا منافق اسی وجہ سے عذاب سے بچے رھے ،

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.