اہل بیت سے متعلق قرآنی آیات
” قَالَتۡ یٰوَیۡلَتٰۤیءَ اَلِدُ وَ اَنَا عَجُوۡزٌ وَّ ہٰذَا بَعۡلِیۡ شَیۡخًا ؕ اِنَّ ہٰذَا لَشَیۡءٌ عَجِیۡبٌ ﴿۷۲﴾
وہ بولی کہ ہائے شامت! کیا اب میں بچہ جنوں گی، جب میں خود بھی ایک بڑھیا ہوں اور یہ میرے شوہر بھی بوڑھے ہیں؟ یہ تو ایک نہایت ہی عجیب بات ہوگی!
11 : سورة هود 72
قَالُوۡۤا اَتَعۡجَبِیۡنَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ رَحۡمَتُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ عَلَیۡکُمۡ اَہۡلَ الۡبَیۡتِ ؕ اِنَّہٗ حَمِیۡدٌ مَّجِیۡدٌ ﴿۷۳﴾
وہ بولے: کیا خدا کی بات پر تعجب؟ اللہ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں آپ پر، اے اہلِ بیت نبی! بیشک وہ سزاوار حمد اور بزرگ ہے۔”
11 : سورة هود 73
ایک پیغمبر (ابراہیم علیہ اسلام) کی بیوی کو قران اہل بیت (گھر والو) کہہ رہا ہے
اور یہ بات بھی آپ جانتے ہوں گے سورت احزاب کی آیات میں رسولﷺ کی بیویوں کو خطاب میں ان کو اہل بیت کہا گیا ہے(اگر آپ قران کے سیاق سباق ربط کو اہمیت دیتے ہوں تو)
” اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی بیویوں سے کہو ، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دو ۔
سورة الأحزاب 28
اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکوکار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے
سورة الأحزاب 29
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے
سورة الأحزاب 30
اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے۔
سورة الأحزاب 31
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیویو، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے ، بلکہ صاف سیدھی بات کرو
سورة الأحزاب 32
اپنے گھروں میں ٹک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرو ۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اہل بیت نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے "
سورة الأحزاب 33