شادی
ویسے تو شادی ایک آرٹ ہے مگر ہمارے ہاں یہ مارشل آرٹ ہے۔
- روسی کہاوت ہے کہ بیوی خاوند کی دریافت ہوتی ہے اور خاوند بیوی کی ایجاد۔
- پرتگالی کہتے ہیں کہ کوئی بندہ اپنی بیوی کا ہیرو نہیں ہوتا اور کوئی عورت اپنے ہیرو کی بیوی نہیں ہوتی۔
- امریکی سیانوں کا خیال ہے کہ بوڑھے کا شادی کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی ان پڑھ اخبار خریدنا شروع کر دے۔۔۔۔۔۔۔
- اٹلی والوں کا خیال ہے کہ جس مرد کی جرابیں پھٹی یا بٹن ٹوٹے ہوئے ہوں تو اسے دو میں سے ایک کام فورًا کر لینا چاہیے یا شادی کر لے یا ظلاق دے دے۔
- مصری دانشور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شادی چھوٹے قد کی عورت سے کرنی چاہیے کیونکہ مصیبت جتنی چھوٹی ہو اتنی ہی بہتر ہے۔
- عطاء الحق قاسمی کہتے ہیں کہ بیوی سے محبت کرنا وہاں خارش کرنے جیسا ہے جہاں خارش نہ ہو رہی ہو۔
- جب آدمی شادی کرتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ اصل خوشی کیا ہے مگر تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
ضروری نوٹ: شادی شدہ حضرات اپنے رسک پر لائیک، شیئر یا کمنٹ کریں۔