صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی آپس کی رشتے داریاں
1=ابوبکرؓ صدیق کی پوتی قرینۃالصغری (سیدہ حفصہ)بنت عبدالرحمن بن ابی
بکرؓ.حسنؓ کی اہلیہ تھیں،امام حسنؓ کی وفات کے بعد امام حسینؓ سے نکاح ھوا !
2=اسماءبنت عمیسؓ جوپہلےصدیقِ اکبرؓکی بیوی تھیں فاطمۃ الزھراء کی وفات کے بعدعلی المرتضیؓ سےشادی ھوئی، اسماءؓ سے امام حسینؓ کے دو بھائی یحی بن علی
اورعون بن علی پیدا ھوۓ ـ
3=حسینؓ اور محمدبن ابی بکرؓ ھم زلف تھے ، شاہِ ایران یزدگر کی2 بیٹیاں مالِ غنیمت میں آئیں ایک کا نکاح امام حسینؓ سے اور دوسری کا نکاح محمد بن ابوبکرؓ سے کیا گیا ـ
4= اس شہربانو زوجہ امام حسینؓ کے صاحبزادے امام زین العابدین کے خالہ زاد بھائی قاسم بن محمد بن ابوبکرؓ کی بیٹی ام فروہ فاطمہ کا نکاح امام باقر بن زین العابدین سے ھوا جن سے امام جعفرصادق پیدا ھوئے
5=قرینۃالکبری بنت ھند بنت عبدالرحمان بن ابوبکرؓ کا نکاح امام حسنؓ سے ھوا یوں امام حسن خاندانِ صدیقی کے ذوالنورین بن گئے
6=امام حسینؓ امیرالمؤمنین عمرؓ کےنسبتی بھائی ھیں،حسینؓ کی بہن امِ کلثوم
بنت’علی(فاطمہؓ کی بیٹی)کا نکاح 17ھ ذوالقعدہ میں ھوا 40،000درھم حق
مہرطےھوا ان سے بیٹا زید بن عمرؓ، بیٹی رقیہ بنت عمرؓ پیدا ھوئیں،
(شیعہ حوالہ جات الشافی صفحہ116مناقب’ابن’ابی’طالب جلد3صفحہ162
المبسوط ج4ص272 )
7=عبداللہ بن عمرو بن عثمانؓ کا نکاح فاطمہ بنت امام حسین بن علیؓ سے ھوا، <گویا>
داداعثمان داماد ہیں
نانا رسول ﷺ کے، اور پوتا عبداللہ داماد ھیں نواسہ حسینؓ کے،
<اولاد>
2 بچےقاسم و محمد 1 بیٹی رقیہ تھی،
(طبقات ابن سعدج8)
حوالہ’تجلیات’محرم
(صفحہ 249)
8=سکینہ’بنت’حسین
کا پہلا نکاح ابوبکر صدیقؓ کےنواسےمصعب ابن زبیؓرسےھوا شہادتِ مصعب کےبعدزیدبن عمروبن عثمانؓ سے ھوا <گویا>
داداعثمانؓ داماد ہیں نانا رسول ﷺ کے،
اور پوتا زید داماد ھیں نواسے حسین کے،(سبحان اللہ)
حضرت امام حسینؓ اپنی 2 بیٹیاں حضرت عثمانؓ کے دو پوتوں کے نکاح میں دیں !
(طبقات ابن سعدج8)
حوالہ’تجلیات’محرم
صفحہ 249)
9=امام جعفر طیار
کی پوتی،ام کلثوم بنت’عبداللہ بن جعفر
طیارکا نکاح عثمان غنیؓ کےصاحبزادے ابان سے ھوا،
10=امام حسنؓ کی پوتی ام القاسم کا نکاح سیدنا عثمانؓ کےپوتےمروان بن
ابان بن عثمان سے ھوا،
(تجلیات’محرم249)
( تلك عشرة كاملة)