معراج نبوی ۔۔۔۔۔۔۔ قاری حنیف ڈار

میرے نزدیک معراج جسم اور روح سمیت تھی ، انبیاء کی ارواح سے ملاقات ہوئی، اور نبئ کریم ﷺ نے اللہ پاک کی اطاعت میں[ وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ (45) الزخرف ۔ انبیاء سے سوال کر کے اللہ پاک کا حکم پورا کیا ، جب جبرائیل نے پورے حقیقی جسم کے ساتھ استقبال کیا تو نبئ کریم ﷺ بھی اپنے اصلی جسم کے ساتھ تھے ، نیز جنت کی بڑی بڑی نشانیوں کے دیکھنے کے دوران رسول اللہ ﷺ کا جو پر وقار انداز تھا اللہ پاک نے اس کو خاص طور پر فوکس کیا کہ کسی چیز کو بھی ضرورت سے زیادہ نہیں دیکھا اور دیکھا تو خیرہ نظروں سے نہیں دیکھا بلکہ یوں دیکھا گویا مکے میں روز ہی دیکھا کرتے ہیں ،،

ایک خواب کے لئے سبحان الذی اسری بعبدہ لیلاً جیسی تمہید کبھی نہ باندھی جاتی! یہ کوئی نہایت عجیب واقعہ ھوا ہے جس کے لئے [ ھر کمزوری سے پاک ہے وہ ھستی جو لے گئی اپنے بندے کو راتوں رات ـ] فرمایا گیا ـ

سورس:۔ 1۔2۔ 

 
 
Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.