کنوارے بندے کے 70 سے زائد فائدے۔۔۔!
1۔ وہ کسی بھی شادی میں سلامی دینے کا پابند نہیں ہوتا
2۔ اُس کا کوئی سُسرال نہیں ہوتا
3۔ اُس کے دونوں تکیے اس کی اپنی ملکیت ہوتے ہیں۔
4۔ اُسے دوستوں میں بیٹھے ہوئے کبھی فون نہیں آتا کہ آتے ہوئے چھ انڈے اور ڈبل روٹی لیتے آئیے گا۔
5۔ اُسے کبھی موٹر سائیکل پر کیرئیر نہیں لگوانا پڑتا
6۔ اُسے کبھی دوپٹہ رنگوانے نہیں جانا پڑتا
7۔ اُس کا کوئی سالا نہیں ہوتا لہٰذا اُس کی موٹر سائیکل میں پٹرول ہمیشہ پورا رہتا ہے.
8۔ اُسے کبھی روٹیاں لینے کے لیے تندور کے چکر نہیں لگانے پڑتے
9۔ اُسے کبھی فکر نہیں ہوتی کہ کوئی اُس کا چینل تبدیل کرکے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ لگا دے گا.
10۔ اُس کے ٹی وی کا ریموٹ کبھی اِدھر اُدھر نہیں ہوتا
11۔ اُسے کبھی ٹی سیٹ خریدنے کی فکر نہیں ہوتی
12۔ اسے کبھی پردوں سے میچ کرتی ہوئی بیڈ شیٹ نہیں لینی پڑتی
13۔ اسے کبھی کہیں جانے سے پہلے اجازت نہیں لینی پڑتی.
14۔ اُسے کبھی بھی ہچکچاتے ہوئے زنانہ انڈر گارمنٹس نہیں خریدنی پڑتیں۔
15۔ اسے کبھی کپڑوں کی الماری میں سے اپنی شرٹ نہیں ڈھونڈنی پڑتی
16۔ اسے کبھی انارکلی بازار میں مارا مارا نہیں پھرنا پڑتا
17۔ اسے کبھی بیڈ روم کے دروازے کا لاک ٹھیک کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی
18۔ اسے کبھی ٹوتھ پیسٹ کا ڈھکن بند نہ کرنے کا طعنہ نہیں سننا پڑتا
19۔ اسے کبھی دو جوتیاں نہیں خریدنی پڑتیں
20۔ اسے کبھی بیوٹی پارلر کے باہر گھنٹوں انتظار میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا
21۔ اسے کبھی دیگچی کو ہینڈل نہیں لگوانے جانا پڑتا
22۔ اسے کبھی اپنے براؤزر کی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی
23۔ اسے کبھی کسی کو منانا نہیں پڑتا
24۔ اسے کبھی بھی کوئی "رَن مرید” کا ٹیگ نہیں دے سکتا۔
25۔ اُسے کبھی بھی گائنی وارڈ کے باہر پریشانی میں ٹہلنا نہیں پڑتا۔
26۔ اسے کبھی موٹر سائیکل کے دونوں شیشے نہیں لگوانے پڑتے
27۔ اسے کبھی سٹاپ پر موٹر سائیکل گاڑیوں سے پرے نہیں روکنی پڑتی
28۔ اسے کبھی نہیں پتا چلتا کہ اس کا کون سا رشتہ دار کمینہ ہے
29۔ اسے کبھی اپنے گھر والوں کی منافقت اور برائیوں کا علم نہیں ہونے پاتا..
30۔ اُسے کبھی بھی باقی گھر والوں سے چھپا کر پیزا نہیں لانا پڑتا۔
31۔ اسے کبھی بہنوں بھائیوں سے ملنے میں جھجک محسوس نہیں ہوتی..
32۔ اسے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں جوڑنے پڑتے
33۔ اسے کبھی ماں کو غلط نہیں کہنا پڑتا
34۔ اس کی کنگھی اور صابن پر کبھی لمبے لمبے بال نہیں ملتے
35۔ اسے کبھی بدمزہ کھانے کو اچھا نہیں کہنا پڑتا
36۔ اسے کبھی میٹھی نیند کے لیے ترسنا نہیں پڑتا
37۔ اسے کبھی سردیوں کی سخت بارش میں نہاری لینے نہیں نکلنا پڑتا..
38۔ اسے کبھی کمرے سے باہر جاکے سگریٹ نہیں پڑتا
39۔ اسے کبھی چھت کے پنکھے صاف نہیں کرنے پڑتے
40۔ اسے کبھی ’’پھول جھاڑو‘‘ خریدنے کی اذیت سے نہیں گذرنا پڑتا‘
41۔ اسے کبھی پیمپرزنہیں خریدنے پڑتے..
42۔ اسے کبھی کھلونوں کی دوکانوں کے قریب سے گذرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا
43۔ اسے کبھی بھی صبح سویرے اٹھ کر کسی کو سکول چھوڑنے نہیں جانا پڑتا.
44۔ اسے کبھی اتوار کا دن چڑیا گھر کی بدبو میں گزارنے کا موقع نہیں ملتا۔
45۔ اسے کبھی باریک کنگھی نہیں خریدنی پڑتی..
46۔ اسے کبھی سستے آلوخریدنے کے لیے چالیس کلومیٹر دور کا سفر طے نہیں کرنا پڑتا
47۔ اسے کبھی الاسٹک نہیں خریدنا پڑتا
48۔ اسے کبھی سبزی والے سے بحث نہیں کرنا پڑتی
49۔ اسے کبھی فیڈر اور چوسنی نہیں خریدنی پڑتی
50۔ اسے کبھی سالگرہ کی تاریخ یاد نہیں رکھنی پڑتی
51۔ اسے کبھی پیٹی کھول کر رضائیوں کو دھوپ نہیں لگوانی پڑتی
52۔ اسے کبھی دال ماش اور کالے ماش میں فرق کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی
53۔ اسے کبھی نیل پالش ریموور نہیں خریدنا پڑتا
54۔ اسے کبھی اپنی فیس بک کا پاس ورڈ کسی کو بتانے کی ضرورت پیش نہیں آتی
55۔ اسے کبھی گھر آنے سے پہلے موبائل کے سارے میسجز ڈیلیٹ کرنے کی فکر نہیں ہوتی
56۔ اُسے کبھی خریدی ہوئی چیز تبدیل نہیں کروانی پڑتی۔
57۔ اسے کبھی موٹر کا پٹہ بدلوانے کی فکر نہیں ہوتی‘
58۔ اسے کبھی اچھی کوالٹی کے تولیے لانے کی ٹینشن نہیں ہوتی
59۔ اسے کبھی کسی کے خراٹے نہیں سننے پڑتے‘
60۔ اسے کبھی نیند کی گولیاں نہیں خریدنی پڑتیں ‘
61۔ اسے کبھی سکول کی فیس ادا کرنے کا کارڈ نہیں موصول ہوتا‘
62۔ اُسے کبھی تنخواہ کا حساب نہیں دینا پڑتا
63۔ اسے کبھی آٹے دال کے بھاؤ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی
64۔ اسے کبھی اپنے موبائل میں خواتین کے نمبرزمردانہ ناموں سے save نہیں کرنے پڑتے
65۔ اسے کبھی اپنے گھر کے ہوتے ہوئے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آتی
66۔ اسے کبھی ویڈیو کال کر کے یہ نہیں دیکھانا پڑتا کہ وہ واقعی جاگ رہا تھا۔
67۔ اُسے کسی شادی کی تقریب میں جا کر نظریں جھکا کر شریف بننے کی ایکٹنگ نہیں کرنی پڑتی۔
68۔ "میں کیسی لگ رہی ہوں” کے جواب میں اُسے جھوٹی تعریف نہیں کرنی پڑتی۔
69۔ اُسے سفر پر جانے سے پہلے اُلٹی روکنے والی گولیاں اور لفافے نہیں لینے پڑتے۔
کسی انتہائی سینئر کنوارے کا شعر ہے کہ۔۔۔!!!
’’ہم سے بیوی کے تقاضے نہ نباہے جاتے
ورنہ ہماری بھی تمنا تھی کہ بیاہے جاتے ”
نوٹ:- اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو آپ کومینٹ باکس میں تحریر فرمادیں
اشفاق احمد چوہدری