اقتدار کا خاتمہ – رحمت الہی کی علامت از طفیل ہاشمی

قرآن نے ایک سے زائد مقامات پر تصریح کی ہے کہ اللہ تعالٰی اگر انسانوں اور خاندانوں میں اقتدار کی ادل بدل نہ کرتا رہے تو ملکوں میں فساد برپا ہو جایا کرے (البقرہ) اور مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں جن میں اللہ کا نام بلند ہوتا ہے تباہ و برباد ہو جائیں. (الحج) . پس اقتدار کی تبدیلی ملکوں اور قوموں کی آبادی اور ترقی نیز مذاہب اور ان کے مراکز کے تحفظ کی ضمانت ہے. انسانی فکر و دانش نے اقتدار کی تبدیلی کے الوہی منصوبہ کو پرامن طور پر نافذ کرنے کے لیے جمہوریت کی راہ ایجاد کی ہے تاہم ایسے حکمران جو اپنی اولادوں کو جانشین بنانے کے منصوبے بنا کر اس الوہی پروگرام کو شکست دینا چاہتے ہیں انہیں دوسرے طریقے سے ہٹایا جاتا ہے، کیونکہ
ولکن اللہ ذو فضل علی العالمین (البقرہ)

 
 
 
Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
ماخذ فیس بک
Leave A Reply

Your email address will not be published.