عورت بنی نوع آدم کی تخلیق کا کارخانہ ہے

عورت بنی نوع آدم کی تخلیق کا کارخانہ ہے

قاری حنیف ڈار

بے شک عورت بنی نوع آدم کی تخلیق کا کارخانہ ہے جس نے رسولوں اور نبیوں کو جنم دیا جس نے اولیاؤں اور رہنماؤں کو جنم دیا جس نے صدیقین و صالحین کو جنم دیا جس نے شہداء و علماء کو جنم دیا
جس نے مجاہد و سپاہ کو جنم دیا جس نے باپ بھائی شوہر اور بیٹے کے بے مثال رشتوں کا بندھن قائم کیا جس نے ایک انسان کو وجود دینے میں جو تکلیف و قربانی دے کر اس روئے زمین پر احسان کیا اگر ساری دنیا کے مردوں میں وہ تکلیف تقسیم کر دی جائے تو شاید اس تکیلف کی شدّت سے وہ سبھی مر جائیں ، ہاں اس عورت سے وجود پا کر اس مرد نے اسے اپنی ھوس کا سامان بنا ڈالا-!!

ایسا کیوں ہوا ؟ مرد کو کس نے وجود دیا ؟ ایک عورت نے
مرد کس کی کوکھ میں پلا ؟ ایک عورت کی
مرد کی طرفداری اور خدمتگزاری کس نے کی ؟ ایک عورت نے
مرد کی سب سے پہلی درس گاہ کونسی تھی؟ ؟ ایک عورت کی گود ایک عورت کی ممتا بھری محفوظ ترین آغوش

پھر مرد نے آخر ایسا کیوں کیا؟
اس لئے کہ مرد پر لاکھ محنت کی جائے ،،اس کے اندر کا راجپوت مسلمان نہیں ھوتا،،، ھم نے اپنے ھندو اور سکھ آباء و اجداد کی نفسیات اور رسم و رواج کو میموری کارڈ میں رکھا ھوا ھے،،موبائیل بدلتے رھتے ھیں مگر میموری کارڈ وھی چلتا ھے،،ھم وجود در وجود،،نسل در نسل ان منحوس قباحتوں کو مقدس امانت سمجھ کر منتقل کر رھے ھیں،،ھم نہ تو خود کو اللہ کی حدود میں مقید کرنے کو تیار ھیں،،نہ عورت کو وہ حقوق دینے کو تیار ھیں،جن کی موجودگی میں ھی عورت ایک متوازن انسان تیار کر سکتی ھے،،،،

دِن پھـــــرے ھیں پھِر وزیروں کے،،،

پاؤں ننگے ھیں بے نظـــیروں کے!!

ھــر بلاول ھے دیــس کا مقــروض !!

وارے نیارے ھیــں ،بے ضمــــــیروں کے !!

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.