اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی حفاظت کیجئے، تحریر: سید اسرار احمد بخاری
دوستو، فیس بک اور سوشل میڈیا جس طرح آج ساری دنیا بشمول پاکستان کے سیاسی و سماجی حالات کو متاثر کررہا ہے اسے دیکھتے ہوئے اب ہر ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز اس میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں،
اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ نے بھی پرائیویسی اور سیکیورٹی کےحؤالے سے اہم اقداامات لیے ہیں، ہم میں سے ہرشخص جو فیس بک پر موجود ہے اس کی زمہ داری ہے کہ اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری measures لے،
ہم میں سے ہرشخص کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہاں سب کی ایکٹیوٹیز مسلسل مانیٹر ہوتی ہیں کسی بھی قسم کی غیرسنجیدگی یا معمولی سی کوتاہی بڑے مسائل میں پڑنے کا سبب بن سکتی ہے، وہ مسائل کیا ہوسکتے ہیں اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں، ہم سب ہی اس حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل میرے اکاؤنٹ کو جسطرح ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے (اور ایک بار نہیں ، ایک ہفتے میں مسلسل 3 بار میرا اکاؤنٹ کچھ نامعلوم ہاتھوں میں جاچکا تھا، یا کم از کم میرے ہاتھ میں نہیں تھا) اسے دیکھتے ہوئے میں نے تمام ضروری اقدامات لے لیے ہیں اس سلسلے میں کچھ معلومات جو دوستوں کے لیے فائدہ مندہ ہوسکتی ہیں سوچا شئیر کی جائیں۔،
دوستو، فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے بعض اوقات محض ایک ” مشکل سا پاسورڈ” رکھنا ہی کافی نہیں ہوتا, کچھ اضافی اقدامات جو لیے جاسکتے ہیں( یا لینے چاہئیں) وہ یہ ہیں۔
– ہر تین سے چھ ماہ کے بعد اپنا پاسورڈ چینج کرتے رہا کیجئے۔
– کوشش کیجئے کہ سائبر کیفے یا پبلک کمپیوٹرز پرفیس بک سائن ان نہیں کیا جائے کیونکہ وہاں ہیکرز keystroke loggers کے زریعے ہر انفارمیشن جو آپ ٹائپ کرتے ہیں اسے خفیہ طور پر ریکارڈ کرلیتے ہیں۔ اور اس میں آپ کا پاسورڈ بھی شامل ہے، لہذا جس قدر ہوسکے پبلک کمپیوٹرز کو اووائڈ کیجئے۔
– اگر کسی وقت ضرورت پڑ ہی جائے تو یاد سے ”Remember password” کے آپشن کو uncheck کیجئے۔
– گھر و آفس میں عام طور پر اور پبلک کمپیوٹرز پر خاص طور پر فیس بک کو اسی وقت سائن ان کیجئے جب آپ کو ضرورت ہو اور سائن ان کے وقت یاد سے ”keep me logged in” کےآپشن کو uncheck کیجئے۔
– پبلک یا آفس کے کمپیوٹر پر آپ اگر جلدی میں سائن آؤٹ کرنا بھول گئے ہیں تو log out remotely کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے راستے میں یا مقام پر پنہنچ کر بھی سائن آؤٹ کرسکتے ہیں، دور رہ کر سائن آؤٹ کیسے ہوتا ہے جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیے
https://www.facebook.com/help/211990645501187…
– ڈاؤن لوڈنگ میں احتیاط کیجئے اور کسی بھی insecure link کو کلک مت کیجئے ، خاص طور پر انباکس اور بعض پوسٹس میں Provoking قسم کے کیپشن کے ساتھ لنکس پر کلک کرنے کی دعوت دی جارہی ہوتی ہے انہیں کلک کرنے سے گریز کیجئے۔ کبھی غلطی سے کلک ہوگیا ہو تو فوری طور پر ونڈو کلوز کیجئے۔
ان لنکس میں بعض Apps یا سافٹوئیرز ہوتے ہیں جو آپ کے کمپیوٹر یا سیل فون کا ڈیٹا چرا کر استعمال کرسکتے ہیں، ان کی نشانی کیا ہے، اور ان سے کیسے بچنا چاہیے جاننے کے لیے کلک کیجئے : https://www.facebook.com/help/389666567759871…
– کسی دوست یا فیس بک فرینڈ کی جانب سے کوئی لنک آئے تو ہوشیار ہوجائیے ممکن ہے اُس دوست نے کسی غلط لنک کو کلک کرلیا ہو اوراس کے سبب اس کی فرینڈ لسٹ کے تمام دوستوں کو آٹو میٹک میسجز جانا شروع ہوگئے ہوں لہٰذا جب تک اُس دوست سے بات چیت کرکے ضروری معلومات نا لے لیں لنک کو کلک کرنے سے گریز کیجئے۔
– آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے کے لیے فیس بک نے بہت اعلیٰ قسم کے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں جنہیں استعمال کرکے آپ اپنی سیکیورٹی مضبوط بناسکتے ہیں، ان فیچرز کو ”Extra Security Features ” کہا جاتا ہے، اور وہ تین ہیں۔
1) نمبر ایک Alert About unrecognized logins ،
اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس فیچر کے زریعے آپ کےاکاؤنٹ کو جونہی کسی unknown device سے اپروچ کرنے کی کوشش کی جائے گی فیس بک آپ کو فی الفور مطلع کرکے پاسورڈ چینج کرنے کی ای میل سینڈ کرے گا۔ جہاں آپ کو اس unknown device کی معلومات کو لوکیشن بتائی جاے گی اور آپ فوری طور پر پاسورٹ چینج کرسکتے ہیں۔ یہ آپشن کیسے استعمال ہوگا، جاننے کے لیے کلک کیجئے
https://www.facebook.com/help/162968940433354…
تاہم اس سے زیادہ بہتر آپشن یہ دو ہیں جو درج زیل ہیں۔
2) سیٹ اپ Two Factors-authentication
میرے نزدیک یہ فیچر بہت ہی کمال کا ہے، آپ جونہی اس آپشن کو Check کرتے ہیں ، فیس بک آپ کو اگلے ہر log in پر پاسورڈ کے بعد روک دے گا اور ایک عدد کوڈ ورڈ آپ کے زاتی موبائل نمبر پر ٹیکسٹ کیا جائے گا ۔ آپ جب تک اُس کوڈ ورڈ کو ( جو نمبرز کی صورت میں ہوگا) ٹائپ نہیں کریں گے فیس بک آپ کو سائن ان نہیں ہونے دے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر بار لاگ ان کرنے پر نیا کوڈ ارسال کیا جائے گا جس پر ہیکرز کی پنہنچ نہیں ہوسکتی۔ الآ یہ کہ وہ آپ کا موبائل چرا لیں یا خدانخواستہ آپ کو اغوا ہی کرلیں
یہ آپشن کیسے کام کرے گا ، جاننے کےلیے کلک کیجئے https://www.facebook.com/help/148233965247823…
3) تیسرا بہترین آپشن Choose Trusted Contacts ہے،
یہ بھی میرا فیورٹ آپشن ہے اس میں آپ چار قابلِ بھروسہ دوستوں کے آئی ڈیز فیس بک کو بتادیتے ہیں ، جب کبھی آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا یا آپ پاسورڈ بھول گئے تو اس آپشن کا استعمال کرتے ہوئے ان چار دوستوں کوٹرسٹڈ کانٹیکٹس میں ایڈ کرسکتے ہیں، ہیک ہوجانے یا پاسورڈ بھولنے کی صورت میں فیس بک آپ کے ان چار دوستوں کو ای میل کے زریعے کوڈ ورڈز سینڈ کرے گا آپ اپنا اکاؤنٹ ریکور کرتے وقت اپنے ان دوستوں سے رابطہ کرکے کوڈ ورڈ معلوم کریں اور سائن ان کرلیں۔
یہ آپشن کیسے ایکٹو ہوگا۔ جاننے کے لیے کلک کیجئے۔
https://www.facebook.com/help/119897751441086…
یہ چند ٹپس دوستوں کے اصرار پر اور افادہ عام کے لیے لکھ دی ہیں، اب ایک اہم ٹپ یاد رکھیے کہ بالفرض اگر آپ کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے ہیک ہوگیا ہے تو اسے ریکور کرنے کے لیے موبائل فون یا ٹیبلٹ کے بجائے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کیجئے کیونکہ سیل فونز کے آپشنز اور functionality بہت محدود اور کم ہوتی ہے جبکہ کمپیوٹر براؤزر کے فنکشنز بہت زیادہ ہوتے ہیں اور یہ زیادہ محفوظ بھی ہے۔
جزاکم اللہ خیر