ایک پروفیسر کی بُلبل پر تحقیق

ایک پروفیسر صاحب کے بارے میں مشہور تھا کہ ان سے جب کوئی سوال پوچھا جاتا تو وہ اس وقت تک چین سے نہ بیٹھتے ، جب تک کہ پوری تفصیل اور تسلی سے جواب نہ دے دیں۔
بلکہ بعض اوقات تو سوال پوچھنے والا تنگ آ کر اس وقت کو کوستا جب اس نے ان سے سوال کیا تھا.ایک صاحب کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ میں اور پروفیسر صاحب ایک لائبریری میں بیٹھے تھے کہ میرے ذہن میں ایک سوال آیا ، جو میں نے غلطی سے پروفیسر صاحب سے پوچھ لیا. میں نے دریافت کیا کہ حضرت یہ بتائیے کہ بلبل مذکر ہے یا مؤنث؟
پروفیسر صاحب اس وقت کسی کتاب کے مطالعے میں محو تھے ، میرا سوال سن کر موصوف نے کتاب بند کی، ایک لمحے کو کچھ سوچا ، پھر مسکرا کر گویا ہوئے، ” میاں! بلبل مذکر ہے”
میں نے شکریہ ادا کیا اور جواب سے مطمئن ہو گیا.
اس واقعے کے کچھ روز بعد ایک شام میرے دروازے پر دستک ہوئی. گھر میں اس وقت کچھ مہمان بیٹھے تھے ، میں نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ پروفیسر صاحب موصوف کھڑے ہیں. میں نے پوچھا کہ پروفیسر صاحب خیریت تو ہے ، آپ میرے غریب خانے پر اس وقت؟ پروفیسر صاحب کہنے لگے ، ” میاں اس روز آپ نے پوچھا تھا کہ بلبل مذکر ہے یا مؤنث ؟ اور میں نے جواب دیا تھا کہ بلبل مذکر ہے، لیکن آج ہی مرزا غالب کا ایک مصرع نظر سے گزرا
بلبلیں سن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
غالب کا شمار چونکہ اہل_ زبان اور مستند شعراء میں ہوتا ہے ، لہذا اس مصرع کی رو سے بلبل مؤنث ہے.
میں نے ان کے خلوص و محبت کا بہت شکریہ ادا کیا کہ وه بے چارے میرے سوال کا جواب دینے میرے گھر تک تشریف لائے.
ابھی چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک صبح میرے دروازے پر زور زور سے دستک ہوئی، میں گہری نیند میں تھا ، دستک کی آواز سنی تو ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا ، دروازه کھولا تو پروفیسر صاحب کھڑے مسکرا رہے تھے. میں نے انہیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور صبح صبح تشریف آوری کا سبب دریافت کیا. پروفیسر صاحب فرمانے لگے ، “میاں ، کچھ روز قبل میں نے آپ کو بتایا تھا کہ غالب کے مصرع کی رو سے بلبل مؤنث ہے، لیکن آج صبح جب میں کلیات_ اقبال کا مطالعہ کر رہا تھا تو ایک شعر نظر سے گزرا
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
علامہ اقبال چونکہ شاعر_ مشرق ہیں. ان سے زیادہ مستند کس کی رائے ہو سکتی ہے ، لہذا اس شعر کی روشنی میں آپ اب بلبل کو مذکر ہی سمجھیے. میں نے پروفیسر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جانے کے بعد خدا کا بھی شکر ادا کیا کہ چلو اب اس بلبل والے قصے سے تو جان چھوٹی، لیکن میرے ایسے نصیب کہاں!
ابھی ایک ہفتہ ہی گزرا ہو گا کہ ایک شام جبکہ میں ٹی وی پر اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھنے میں مگن تھا، دروازے پر دستک ہوئی . دروازے پر گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ پروفیسر صاحب کھڑے ہیں. ان سے چند فٹ کے فاصلے پر ایک عدد گدھا بھی کھڑا تھا جس پر بہت سی کتابیں لدی ہوئی تھیں. اس روز پروفیسر صاحب کے چہرے پر ایک فاتحانہ مسکراہٹ تھی. میں نے حیرت سے دریافت کیا ، ” پروفیسر صاحب یہ کیا معاملہ ہے؟
وہ اسی فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کچھ یوں گویا ہوئے، ” میاں ، آپ کے سوال پر میں نے بہت تحقیق کی ہے اور بہت سی کتابوں سے استفادہ کیا. اس گدھے کے دائیں جانب جو کتابیں لدی ہیں ، ان کے مطابق بلبل مذکر ہے جبکہ بائیں جانب والی کتابوں کی رو سے بلبل مؤنث ہے، اب فیصلہ آپ خود کر لیجیئے کہ آپ کس رائے سے اتفاق کریں گے. مجھے اجازت دیجئے، ایک ضروری کام یاد آ گیا ہے.”
ان کے رخصت ہوتے ہی میں نے دونوں ہاتھوں سے اپنا سر تھام لیا اور سچے دل سے توبہ کی کہ آئنده پروفیسر صاحب سے کوئی سوال نہ پوچھوں گا ۔

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah

You might also like More from author

تبصرے

Loading...
Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs agen slot terpercaya dan resmi

slot hoki terpercaya

slot pulsa tanpa potongan