اغلاط العوام ۔۔ از قاری حنیف ڈار

اغلاط العوام ۔۔ از قاری حنیف ڈار

1- وضو اور غسل کے دوران یا وضو اور غسل کے بعد اپنے آپ کو ننگا دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ،،

2- کسی دوسرے کو مجرد ننگا دیکھنے سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹتا ،، بس اس کو بتا دیں کہ ” دانے ڈھل گئے نے ” تا کہ وہ احتیاط کر لے ،، یہ جو ھر دوسرے دن مسجد شور مچا ھوتا ھے کہ اگلی صف میں نماز پڑھنے والے کی چھوٹی شرٹ کی وجہ سے مجھے پیچھے سے اس کا ستر نظر آ گیا ھے تو ،، اس سے آپ کی نماز یا وضو پر کیا فرق پڑا ھے ؟ لوگوں کو چاند تو نظر نہیں آتا ستر سب کا نظر آ جاتا ھے ،، بھائی آنکھوں کے اوپر اللہ نے ایک ڈھکن بھی دیا ھے ناں ،، آپ بند کر لیں ،،

3- غسل یا وضو کے بعد مخصوص عضو کو ھاتھ لگ جانے سے بھی وضو یا غسل نہیں ٹوٹتا ،، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فرمان کے مطابق میں تو اس کو اور اپنی ناک کو چھونے میں کوئی فرق نہیں سمجھتا ، دونوں میرے بدن کا حصہ ھیں ، اگر ناپاک ھے تو اسے گھر چھوڑ آنا تھا لے کر رب کے سامنے کیوں کھڑے ھو ،،،

4- بیوی کو یا کسی بھی محرم عورت کو قصداً چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا ،، آپ وضو کی حالت میں بیوی یا ماں یا بیٹی کا ھاتھ پکڑ کر بھی رش میں سے گزار سکتے ھیں کوئی حرج نہیں ،، رش کے دوران نامحرم عورت سے ٹچ ھو جانے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا چاھے اس کے ننگے ھاتھ سے ھاتھ ٹکرا جائے ،،

5- ٹی وی دیکھنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ،،

6- سگریٹ پینے ، پان کھانے یا نسوار کھانے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ، نماز سے پہلے کلی کر کے بدبو کو زائل کرنے کی کوشش کرنی چاھئے ،،،

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.