اقبال اور چوری
جو افراد اقبال کے متعلق یہ پوسٹ جی جان سے شیئر کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ بانگ درا کھول کر دیکھ لیں۔
اقبال کی بچوں کی تقریباً تمام نظموں پر واضح انداز میں لکھا ہوا ہے کہ یہ ماخوذ نظم ہے، یعنی اقبال کا اپنا اوریجنل خیال نہیں ہے۔
پرندے کی فر یاد، ماں کا خواب، ہمدردی (بلبل کا بچہ)، بچے کی دُعا (لب پہ آتی ہے)، ایک گائے اور بکری، ایک پہا ڑ اور گلہری، ایک مکڑا اور مکھّی، ماں کا خواب، سب پرجلی حروف میں ماخوذ لکھا ہوا ہے۔
یہ بتایا جا رہا ہے کہ "ہم تو صرف سوشل میڈیا کی پوسٹ چوری کرتے ہیں لیکن ہمارے بزرگ حضرت علامہ محمد اقبال انگریزوں کی پوری نظم چوری کرکے اپنے نام سے چھاپ دیا کرتے تھے۔۔”