اللہ کی راہ میںکونسا مال خرچ کیا جائے؟ تحریر: محمد نعیم خان

ہم میں سے اکثر لوگ جب کوئی چیز الله کی راہ میں خرچ کرتے ہیں تو وہ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہمارے دلوں سے اتر چکی ہوتی ہیں ، جو کھانا ہمیں پسند نہ ہو ، جو کپڑا ہمارے دل سے اتر جاے ، جو سکے کسی کام کے نہ ہوں ، جو چیزیں بوسیدہ ہو گئی ہوں وغیرہ ، ایسا مال ہم الله کی راہ میں دیتے ہیں .

دیکھتے ہیں قرآن اس بارے میں کیا کہتا ہے ..

سوره البقرہ آیت ٢٦٧ 
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُم مِّنَ الْأَرْضِ ۖ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِآخِذِيهِ إِلَّا أَن تُغْمِضُوا فِيهِ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ ﴿٢٦٧ ﴾
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جو مال تم نے کمائے ہیں اور جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لیے نکالا ہے، اُس سے بہتر حصہ راہ خدا میں خرچ کرو ایسا نہ ہو کہ اس کی راہ میں دینے کے لیے بری سے بری چیز چھانٹنے کی کوشش کرنے لگو، حالانکہ وہی چیز اگر کوئی تمہیں دے، تو تم ہرگز اُسے لینا گوارا نہ کرو گے الّا یہ کہ اس کو قبول کرنے میں تم اغماض برت جاؤ تمہیں جان لینا چاہیے کہ اللہ بے نیاز ہے اور بہترین صفات سے متصف ہے (٢٦٧ )

ایک اور جگہ یوں فرمایا ،

سوره ال عمران آیت ٩٢

لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّـهَ بِهِ عَلِيمٌ ﴿٩٢ ﴾

تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں (خدا کی راہ میں) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو، اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ اس سے بے خبر نہ ہوگا (92)

اس لیے الله کی راہ میں اپنا بہترین مال خرچ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تمام نیکیاں رائیگاں جائیں ذرا سوچیے کہ کیا ہم اپنا عزیز ترین مال الله کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ؟

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.