دیوبندیوں کی کئی اقسام ہیں؟ تحریر:حافظ صفوان

دیوبندیوں کی کئی اقسام ہیں؟

تحریر:حافظ صفوان

1۔ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن علیہ الرحمہ اور ان کے پیروکار، جنھوں نے تحریکِ ریشمی رومال چلائی لیکن بعد میں نصیحت پکڑی اور سیاسی جد و جہد پر ایمان لے آئے، اور تحریکِ خلافت جیسی ہڑبونگ سے خود کو بچایا۔

2۔ مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے پیروکار جنھوں نے بروقت فیصلہ کرکے تحریکِ پاکستان کی حمایت کی اور ساتھ دیا، اور آج تک ساتھ ہیں۔

3۔ حضرت مدنی علیہ الرحمہ جنھوں نے تحریکِ ہاکستان کی ڈٹ کر مخالفت کی اگرچہ ایک موقع پر مسلم لیگ کی حمایت کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ اور بقول چاچو محسن رفیق مرحوم، کچھ شاہین بچوں کو کبوتر بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

4۔ قیامِ پاکستان کے بعد کے ہندوستانی دیوبندی، جو اس وقت ماشاءاللہ گائے کے گوشت کے حرام ہونے کے فتوے دے رہے ہیں اور ہندوستان میں مسلمانوں کے واحد نمائندہ فرقہ بننے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

5۔ قیامِ پاکستان کے بعد کے حضرت مدنی کے پیروکار پاکستانی دیوبندی، جو ایک لمحے یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا اور دوسرے لمحے حضرت مدنی کی ڈگر پر چل پڑتے ہیں۔ اب یہ حضرات تہتر کے آئین کے تناظر میں اصولی موقف رکھتے ہیں۔

6۔ مولانا انور شاہ کشمیری علیہ الرحمہ اور ان کے پیروکار، جو اب رفتہ رفتہ زمانے کی گرد میں کھو گئے ہیں۔

7۔ وہ لوگ جو ذہنًا اور فکراً دیوبندی ہیں اگرچہ دیوبند کی عمارت سے جڑے ہوئے نہیں ہیں یعنی حضرت شیخ الحدیث علیہ الرحمہ اور مولانا محمد الیاس اور تبلیغی جماعت۔

8۔ دارالعلوم وقف دیوبند والے حضرات۔

9۔ پاکستان میں پائے جانے والے ہر طرح کے دیوبندیوں، بلا تخصیصِ حیاتی و مماتی، کی دوسری اور تیسری نسل کے سارے نوجوان جو خلافتِ ریالیہ و ڈالریہ قائم ہونے پر سید مودودی علیہ الرحمہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ان کی فکر کو لے کر برادر اسلامی ہمسایہ ملک میں دادِ شجاعت دیتے رہے اور اب 72 فرقوں میں بٹ چکے ہیں جن میں سے ہر ایک خود کو ناجی سمجھتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پائے جانے والے دیوبند کی دونوں عمارتیں ان 72 میں سے کسی فرقے کو اپنا نہیں کہتیں۔

10۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے پڑھے لکھے لوگ جن کے بڑوں نے تحریکِ پاکستان میں حصہ لیا تھا اور اب وہ مندرجہ بالا 9 طرح کے دیوبندیوں سے علمائے ہند کا شاندار ماضی سنتے ہیں، ان کے شرمناک حال پر کڑھتے ہیں اور مخدوش مستقبل پر تاسف کرتے ہیں۔

تلک عشرۃ کاملہ

یاد رہے کہ یہ سب حضرات دیوبندی ہیں اور برابر کے دیوبندی ہیں۔ میں ان میں سے پہلے نمبر پر ذکر کردہ دیوبندی ہوں۔

فیس بک پوسٹ

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.