سردی میں تم کیا ہو،تم کون ہو از ضیاء اللہ محسن

کیسے بتاؤں میں تمہیں
میرے لیے تُم کون ہو۔
۔۔۔
تم آس ہو
تم پاس ہو
میرے لیے کچھ خاص ہو
کیسے بتاؤں میں تمہیں
۔۔۔
تم سردیوں کی دھوپ ہو
تم چائے ہو یا سُوپ ہو
۔۔۔
میرے لیے گیزر ہو تم
کوئلہ ہو تم، ہیٹر ہو تم
۔۔۔
تم لکڑیوں کا ٹال ہو
تم نرم گرم سی شال ہو
۔۔۔
کیسے بتاؤں میں تمہیں

لیدر کی اک جیکٹ تمہی
پِستے کا اک پیکٹ تمہی
۔۔۔
تم برینڈ بھی، لنڈا بھی تم
اُبلا ہوا انڈا بھی تم
۔۔۔
انڈے کی زردی ہو تمہی
زردی کی وردی ہو تمہی
۔۔۔
گاجر کا حلوہ تم ہی ہو
میووں کا جلوہ تم ہی ہو
۔۔۔
کیسے بتاؤں میں تمہیں
میرے لیے

کاجُو بھی تم، چلغوزے تم
مفلر، سویٹر، موزے تم
۔۔۔
جرسی ، جرابیں ہائی نیک
لوشن، کریموں کی مہک
۔۔۔
اک گرم سا کن ٹوپ ہو
پاجامہ ہو، تم کوٹ ہو
۔۔۔
کمبل رضائی ہو تمہی
قہوہ،ملائی ہو تمہی،
۔۔۔
تم ریوڑھی تم مونگ پھلی
سردی میں لگتی ہو بھلی
۔۔۔
خاموش سے، چُپ چاپ بھی
تم منہ سے نکلی بھاپ بھی
۔۔۔
تم کپکپاتا چاند ہو
سردی میں کیوں کر ماند ہو
۔۔۔
تم چائے کا تھرماس ہو
میرے لیے تم خاص ہو
۔۔۔
کیسے بتاؤں میں تمہیں –
میرے لیے تم کون ہوـ

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.