غصے پر قابو پانے کی سات حکمت عملیاں
اگر آپ بھی کم و بیش ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں اور آپ کوغصہ پر قابو نہیں رہتا اور آپ بردبار شخصیت کے حامل بننا چاہتے ہیں تو آپ کے سامنے سات نکات پر مشتمل ایک پیشکش ہے جو آپ کی شخصیت کو بردبار اور پرتحمل بنانے میں مددگار ثابت هوگی-
1⃣-روزانہ فرصت کے اوقات میں اپنے منفی غصے کے نتائج کے بارے میں سوچیں اور فکر کریں کہ اپنی اس عادت کے باعث آج تک کتنا خمیازه اٹھا چکے ہیں اور دوسروں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے، اس مسئلے پر اتنا سوچیں کہ اس سے متنفر ہونے لگیں۔
2⃣- غور طلب ہے کہ، ضروری نہیں ہے کہ جس طرح آپ سوچ رہے ہیں دوسرے بھی اسی طرح فکر کریں اور کارکردگی دکھائیں، جو جیسا ہے اسے اسی انداز سے قبول کریں مثلاً اگر بچوں کے دوڑ بھاگ اور کود پھاند کو ان کی بچگانہ حرکت اور شیطنت پر تحمل کرتے ہوئے قبول کر لیا تو اب ان حرکتوں پر آپ کو غصہ نہیں آئے گا۔
3⃣- اپنے احباب اور رفقا سے زیادہ امید نہ رکھیں، ان سے جتنا ممکن ہو کم توقع رکھیں کیونکہ جو لوگ زیادہ توقع رکھتے ہیں ،اگر ان کی توقع کے مطابق رد عمل کا اظہار نہیں ہوا تو وہ بے قابو ہو جاتے ہیں مثلاً آپ نے امید باندھ رکھی ہے کہ دفتر میں آپکا مالک آپ پر توجہ کرے، آپ کو خصوصی انعامات سے نوازے تو جلد ہی آپ غصے سے بے قابو ہو جائیں گے کیونکہ احتمال قوی ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔
4⃣- اپنے فیصلوں میں تبدیلی لائیں، دوسرے لوگوں کے رویوں کا اس طرح نتیجہ نکالیں کہ وہ آپ کے غصے کا سبب نہ بنیں مثلاً اگر آپ نے کسی دوست سے ملنے کا وعدہ لیا اور وہ وقت پر نہ پہنچ سکا تو بجائے یہ کہ خیال کریں کہ وہ ایک لاپرواہ انسان ہے مجھے اہمیت نہیں دیتا بلکہ یہ سوچیں کہ وہ بھول گیا یا عین وقت پر کوئی مشکل پیش آ گئی وغیرہ۔
5⃣- جب محسوس ہونے لگے کہ کسی سے گفتگو کے دوران آپ کو غصہ آ رہا ہے تو اس موضوع پر بالکل بات نہ کریں بلکہ تھوڑی دیر کے لیے تنہا ہو جائیں، تھوڑا پیدل چلنا شروع کریں، دوسرے کمرے میں جا کر تھوڑی دیر سیدھا لیٹ جائیں یا سر اور صورت پر پانی ڈال لیں۔
6⃣- غصے کے برے نتائج کو یاد کریں، ممکن ہے کہ آپ جلدی میں جا رہے ہوں اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں پھنس جائیں، یا بس اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ ایک گاڑی سرعت کے ساتھ وہاں بارش کے پانی کو آپ پر اڑاتی ہوئی گزر گئی تو غصہ آنے پر اس کے برے نتائج کی فکر کریں۔
7⃣-خدا سے دعا، جس طرح ایک سخت اور جان لیوا بیماری میں مبتلا شخص اپنی شفایابی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا کرتا ہے اسی طرح آپ بھی غصے پر قابو پانے کے لئے خدا سے دعا کریں کہ وہ بردباری جیسے بلند پایہ فضیلت اخلاقی کو مرحمت فرمائے۔