ملحدین کا سورہ قلم پر اعتراض۔ قاری حنیف ڈار

ملحدین سورۃ القلم کے حوالے سے الزام دیتے ہیں کہ اللہ پاک خدا ھو کر گالیاں دیتا ھے !

سورہ القلم میں اللہ پاک نے سب سے پہلے قلم اور قلم سے لکھنے والے فرشتوں کو گواہ بنایا ھے اور نبئ کریم ﷺ کی شان بیان کی ھے کہ جب سے لکھنے والے لکھ رھے ہیں اور لکھتے رھیں گے ، آپ جیسے اخلاق کا حامل کوئی نہ پائیں گے ، آپ اخلاق کی اس بلندی پہ فائز ہیں کہ اس کے بعد کوئی بلند نہیں ھو سکتا ،، آپ اعلان نبوت سے پہلے نہ کبھی پاگل تھے ، نہ اعلان نبوت کے بعد کسی بھی سبب سے پاگل ھونگے ،، پاگل کی بد اخلاقی سے سارے خوفزدہ رھتے ہیں اور عزت بچا کر نیویں نیویں ھو کر گزر جاتے ہیں ، جبکہ آپ ﷺ کے اخلاق کی اللہ قسم کھاتا ھے ، پاگل کے کسی نیک عمل کا کوئی اجر نہیں ھوتا نہ ھی کسی برائی کی گرفت ھوتی ھے ، جبکہ آپ کا اجر تو وہ ھے جس کی کوئی انتہاء نہیں ، ھر نیک کی نیکی میں آپﷺ کا شیئر ھے کہ وہ نیکی آپ ﷺ کا ھی صدقہ ھے آپ ﷺ پر ھی نازل ھوئی اور آپ ھی کے عمل سے سمجھ میں آئی ،، اس کے بعد آپ ﷺ کے مخالفین کے اخلاق کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ھے اور اس قدر درست پیش کیا ھے کہ نام لینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں فرمائی ،خود کفار مکہ کو پتہ چل گیا کہ یہ کس شخص کا ذکر ھے ـ یہ گالیاں نہیں کسی بندے کا خلق اور اخلاق ھے جو سراپا گالی ھے ،،

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.