کیا نماز بھی مکروہ ہوتی ہے؟ از قاری حنیف ڈار

یہ لفظ مکروہ ایک صدی  بعد میں ایجاد کیا گیا ھے اور بہت ظالم ھے.  نماز یا ھوتی ھے یا نہیں ھوتی.  اور سات سالہ بچہ قبا والوں کی امامت کراتا تھا اور اس کا صرف کرتا ھوتا تھا ۔ ایک عورت کے توجہ دلانے پر اس کو نیا جوڑا سلوا کر دیا گیا.  اس بچے کو بڑوں سے زیادہ قرآن یاد تھا ، لہذا رسول اللہ ﷺ کے حکم پر اس کو امام بنایا گیا. آج نوبت یہاں تک پہنچ گئی ھے کہ بچے کو دھکیلتے دھکیلتے باھر پہنچا دیتے ہیں.    آج کل قرآن کوئی نہیں دیکھتا ، داڑھی ناپتے ہیں اگرچہ اس کی سورہ فاتحہ ھی درست نە ھو مگر داڑھی مشت ھو تو آگے کھڑا کر لیتے ہیں اور حافظ قرآن کی مشت سے کم ھو تو اس جاھل کے پیچھے کھڑا کرتے ہیں اور اصطلاح یہی والی استعمال کرتے ہیں کہ مشت سے کم داڑھی والے کے پیچھے نماز مکروہ ھے.  بعض مفتی اس سے بھی آگے چلے جاتے ہیں کہ مشت سے کم داڑھی والے حافظ قرآن کے پیچھے نماز پڑھنے کی بجائے اپنی اکیلی نماز پڑھ لیں. نیز لمبی داڑھی والے کے پیچھے سورتوں کے ساتھ تراویح پڑھ لیں مگر چھوٹی داڑھی والے حافظ قرآن کے پیچھے قرآن مت سنیں.  یہ گاڑی کو گھوڑے کے آگے باندھنے والی بات ھے۔

=============================================

=============================================

مکروہات!

اذان بھی مکروہ ھوتی ھے اقامت بھی مکروہ ھوتی ھے امامت بھی مکروہ ھوتی ھے جب داڑھی چار انگل سے کم ھو کیونکہ وە فاسق ھے جبکہ رسول اللہ ﷺ کا حکم ھے کہ ھر نیک و بد کے پیچھے نماز پڑھو. پھر یہ مامے پہلے داڑھی مشت سے کم رکھنے والے کو فاسق قرار دیتے ہیں پھر اس پر فسق والی آیات اور احادیث لاگو کرتے ہیں. حالانکە فسق نفاق سے بھی بڑا جرم ھے کیونکہ جھوٹی گواھی دینے والا. مردار جانور کا گوشت کھانے والا اور شراب پینے والا فاسق ھوتا ھے کافر کو بھی فاسق کہا گیا ھے اور منافق کو بھی . مگر انہوں نے فاسق نوک زبان پر چڑھا رکھا ھے. البتہ بوڑھے نمازیوں کی پنشن. یتیموں اور بیواؤں کی جمع پونچی مساجد میں اعلان کر کر کے اربوں روپے کے مفتی مضاربے میں کھا جانے والوں کے پیچھے یہ آج بھی خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھ رھے ہیں کیونکہ ان کی داڑھی پوری ھے لہذا وە فاسق نہیں ہیں . مولوی لونڈے بازی میں پکڑا جائے تو بھی فاسق نہیں ھوتا کیونکہ اس کی داڑھی پوری ھوتی ھے، اور نمازی ساری کہانی جانتے ھوئے بھی اس کے پیچھے بلا کراھت نماز پڑھتے رھتے ہیں. البتہ بغیر داڑھی کے کوئی بندہ آگے ھو جائے تو شور مچا دیتے ہیں، ایسے مولوی کے خطبات کا اثر کیا ہوتا ھو گا الٹا دین مذاق بن جاتا ھے. ھمارے پڑوس کی مسجد کے امام صاحب عصر کے وقت لڑکے کے ساتھ پکڑے گئے، تمام نمازیوں کو پتہ چل گیا. رات گزری اور فجر کی نماز کے بعد وە امام صاحب درس حدیث دینے لگے اور نمازیوں کو پہلی صف کا اجر بتانے لگے کہ جو امام کے دائیں طرف کھڑا ھوتا ھے اس کو 35 نمازوں کا اجر ملتا ھے اور جو بائیں طرف کھڑا ھوتا ھے اس کو 25 نمازوں کا اجر ملتا ھے اس پر الیاس بھٹی نے جو سی آئی ڈی کا ریٹائرڈ افسر تھا کہا کہ مولوی صاحب اگر امام کے دائیں بائیں کھڑے ھونے والوں کو اتنا اجر ملتا ھے تو جو امام صاحب کی گود میں بیٹھتا ھے اس کو تو بےحساب ملتا ھو گا. بہتر یہی ھے کہ مولوی اپنے آپ کو عوام میں سے سمجھیں اور ان کی زبان بولیں. فلا تزکوا انفسکم ھو اعلم بمن اتقی . حضرت عیسی علیہ السلام بنی اسرائیل کے مولویوں کی طرف ھی مبعوث کئے گئے تھے اور آپ علیہ السلام نے ان فریسیوں کی خوب کھال اتاری اور ان کو ننگا کیا جبکہ گناہگار جلوس کی صورت حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ ساتھ چلتے تھے. علماء نے ایسے ھی ان کے قتل کا فتوی نہیں دے دیا تھا. ان کے نزدیک بھی علماء شعائر اللہ میں سے تھے اور ان کی توھین کفر ت

سورس

==================================

==================================

من صحت صلاته لنفسه صحت لغيره ـ
جس کی اپنی نماز ھو جاتی ہے اس کے پیچھے سب کی نماز ھو جاتی ہے !
اب فتوی دو کہ بغیر داڑھی والے کی اپنی نماز بھی نہیں ہوتی ،، فسق تو گالی دینا بھی ھے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسلم کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے ـ
عن عبدالله بن مسعودٍ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((سِباب المسلم فسوقٌ، وقتاله كفرٌ)). متفق علیہ

جبکہ سب سے زیادہ گالیاں مولوی دیتے ہیں ، اور وہ بھی منبر پر بیٹھ کر ، سب سے زیادہ غیبت یہ کرتے ہیں وہ بھی منبر پر بیٹھ کر ، P D S مولوی کی ہی ایجاد ھے شیخ الحدیث جن سے ملاقات رسول اللہ ﷺ سے ملاقات قرار دی گئ ھے نعوذ باللہ ،اپنی گالی کے لئے بھی قرآن کریم سے دلیل لے آتے ہی

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
ماخذ فیس بک
Leave A Reply

Your email address will not be published.