یاد دھیانی یا یاد دِہانی؟ از حافظ صفوان
یاد فارسی کا لفظ ہے جس کا معنی تصور میں آنا وغیرہ ہے۔ دھیان سنسکرت کا لفظ ہے جس کا معنی بھی خیال میں آنا وغیرہ ہے۔ دِہ فارسی لفظ ہے جس کا معنی دینے یا دلانے والا وغیرہ ہیں جیسے نادہندہ/ قرض دہندہ وغیرہ۔ چنانچہ اردو میں مخلوط تراکیب (دو زبانی مرکبات) سے اصولًا اعتنا نہ کرنے کی وجہ سے یاد دھیانی (فارسی + سنسکرت) کے بجائے یاد دِہانی (فارسی + فارسی) ترکیب زیادہ درست ہے۔ چنانچہ "یاد دِہانی” لکھنا چاہیے۔
نیز یاد رہے کہ "یاد دھانی” لکھنا بالکل غلط ہے کیونکہ "دھانی” کوئی لفظ نہیں ہے۔
یہ سٹیٹس اردو لکھنے والوں کے لیے ایک ملائم یاد دِہانی (Soft Reminder) ہے۔