میری کرسمس کا ترجمہ
ہم دیندار نہ ہیں اس لئے دینی بحث نہیں کرنا چاہتے لسانیات کی رو سے کہیں سے بھی Merry Christmas کا معنی ‘ خدا کا بیٹا پیدا’ ہونا کے نہیں ہیں۔ اگر کسی لغت میں ہیں جو ان ایمانداروں کے ہاتھ لگ چکی ہے اور ہم سے مخفی ہے تو واللہ اعلم بالصواب!
البتہ متفرق و متعدد زبانوں میں میری کرسمس کا معنی صرف حضرت عیسی کی پیدائش کی خوشی ہے اس کے سوا نہ کم نہ زیادہ۔
آئیے دیکھتے ہیں ۔
حضرت عیسی کی ممکنہ مادری زبان آرامی میں Edo Bricho
عیدو بریخو یا پھر عیدخ بریخا
کہتے ہیں۔ جس کا مطلب حضرت عیسی کی پیدائش مبارک ہو۔ عربی کا لفظ عید یہیں سے نکلا ہے۔
عبرانی زبان جو یروشلم میں بولی جاتی تھی جہاں بیت لحم کا قصبہ واقع ہے جو حضرت عیسی کی پیدائش کا مقام ہے۔ اس عبرانی زبان میں
חג מולד שמח
یعنی ‘خگ مولد سمیخ ‘ جس کا مطلب حضرت عیسی کی پیدائش کا جشن مبارک ہو۔
کیونکہ خگ کہتے ہیں کسی بھی فیسٹیول یا جشن کو یا عید کو۔ عبرانی کلچر میں خگ کے جو رسومات ہوتے ہیں یعنی نئے اور عمدہ کپڑے پہننا، عمدہ ترین کھانا دسترخوان پر چننا، غریبوں اور مساکین کو اس کھانے اور خوشی میں شامل کرنا، عزیز و اقارب کے گھر جانا، دوستوں سے ملاقات کرنا ۔ یہ سب ہمارے عیدین کے تہوار سے بہت ملتا جلتا concept ہے۔
خگ کا لفظ عربی میں عقیقہ بنا کیونکہ کسی بچے کی پیدائش پر منائی جانے والی خوشی خگیگہ کہلاتی ہے۔
مولد ظاہر ہے پیدائش عیسی ہے اور سمیخ کہتے ہیں خوشی کو یا happy یا Merry
کو۔ جیسے انگریزی میں آپ کہتے ہیں۔
Merry making
یعنی خوشی منانا۔
اب آتے ہیں دیگر یورپی زبانوں کی جانب جن میں کرسمس کو Navidad نویداد یا Noel نوایل کہا جاتا پے۔ ترکش میں بھی Noel کہا جاتا ہے۔
Mutlu Noeller
یعنی خوشی ہو عید میلاد مسیح کی۔
اس میں کہاں سے شرکیہ کلمات آگئے بحیثیت مترجم حیران ہو رہی ہوں۔
اور جاتے جاتے عربی کا بھی سن لیجئے عربی میں
میری کرسمس کو ‘عید میلاد مجید’ کہتے ہیں۔
یہ بس ایک greeting ہے آپ دیں گے بھی تو کرسمس کا تہوار چلے گا نہیں بھی دیں گے تو بھی چلے گا۔ مگر اسے ایمان و الحاد کا مسئلہ بنا کر دوسروں کی والز پر سورہ اخلاص و احادیث مت پیسٹ کیا کریں!
تحقیق و تحریر
طاہرے گونیش