بنی اسرائیل کون؟ جواب قاری حنیف ڈار

ایک کلپ مختلف دوستوں کی طرف سے بھیجا جا رھا ھے جس میں یا بنی اسرائیل اذکروا نعمتی التی انعمت علیکم ،،، کو لے کر ثابت کیا جا رھا ھے کہ جب ھم نماز میں صراط الذین انعمت علیھم پڑھتے ہیں تو حقیقت میں بنی اسرائیل کی راہ پر چلنے کی توفیق مانگتے ہیں ـ
یہ ناسمجھی کی بات ھے ، اللہ پاک تو یہود کو بتا رھا ھے کہ میں نے تو تم پر انعام کیا اور تمہیں زمانوں پر فضیلت و فوقیت عطا فرمائی ،، پھر تم نے میرے اس انعام و احسان کا کیا بدلہ دیا ؟ نبیوں کو قتل کیا ،میرے ساتھ بد عہدی کی ، میرے کلام کی تحریف کی ، پیسے لے کر فتوے دیئے ، اپنے لکھے کو خدا کا کلام کہہ کر لوگوں کو دھوکا دیا ، ان سے رستہ بتانے کے پیسے بھی لئے اور رستہ بھی غلط بتایا ـ تمہیں خدا کی طرف بلانے کی ذمہ داری سونپی گئ تھی اور تم نے خود کو ھی خدا منوانا شروع کر دیا وغیرہ وغیرہ ،، اب آپ بتایئے کہ یہ بنی اسرائیل پر انعام کیا جا رھا ھے یہلے سے کیئے گئے انعامات دھرا کر ان پر پھٹکار برسائی جا رھی ھے ؟ کیا قرآن میں انعام کا ذکر صرف بنی اسرائیل کے لئے آیا ھے ؟ کیا اللہ کی اطاعت کرنے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنے والوں پر انعام کا ذکر نہیں ھوا ؟ ھم انہی انعام یافتہ لوگوں کو رستہ مانگتے ہیں ـ
[وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ الرَّسُولَ فَأُولئِکَ مَعَ الَّذينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَ الصِّدِّيقينَ وَ الشُّهَداءِ وَ الصَّالِحينَ وَ حَسُنَ أُولئِکَ رَفيقاً ـ ذلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ وَ کَفي‏ بِاللَّهِ عَليماً( 69- 70 النساء) ]
اور جس نے اطاعت کی اللہ کی اور رسولﷺ کی تو ایسے لوگ ھوں گے ان لوگوں کے ساتھ جن پر اللہ کا انعام ھوا نبیوں میں سے اور صدیقین میں سے اور شھداء و صالحین میں سے ، اور یہ بہترین رفیق ہیں ، یہ اللہ کا فضل ھے دیتا ھے جس کو چاہتا ھے اور اللہ کافی ھے دائم جاننے والا
یہی رستہ ھم اللہ سے طلب کرتے ہیں ، نہ کہ انعام کے بدلے میں غداری کرنے والوں کا رستہ ،،
پھر سورہ الفاتحہ میں انعام یافتہ لوگوں کے رستے کی طلب کے بعد مغضوب علیہ اور گمراہ لوگوں کے رستے سے اللہ کی پناہ بھی طلب کی جا رھی ھے ـ اور یہ یہود و نصاری ہیں ،، یہود جان بوجھ کر سیدھی راہ سے پھرے لہذا ان پر بار بار غضب کا اظہار کیا گیا کہ نصاری کو مغالطہ لگا اور وہ اس مغالطے میں راہ سے بھٹک گئے ،،
اللہ پاک نے سورہ البینہ میں اھل کتاب کافروں اور مشرکین مکہ کو بدترین مخلوق کا لقب دیا ھے جبکہ ایمان اور عمل صالح والوں کو بہترین مخلوق قرار دیا ھے ـ
[ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ (6) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ (7) جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ (8

 
Clip Bani Israil Kon?
By Muhammad Shaikh

Click HERE for Complete Discussion.

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
ماخذ فیس بک
1 تبصرہ
  1. […] HERE to read Qari Hanif Dar’s reply about […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.