رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟

رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟*

1. *ایک دوسرے کو سلام کریں* – (مسلم: 54)

2. *ان سے ملاقات کرنے جائیں* – (مسلم: 2567)

3. *ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں* ۔ – (لقمان: 15)

4. *ان سے بات چیت کریں* – (مسلم: 2560)

5. *ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں* – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

6. *ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں* – (صحیح الجامع: 3004)

7. *اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں* – (مسلم: 2162)

8. *اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں* – (ترمذی: 2485، صحیح)

9. *انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں* – (مسلم: 2733)

10. *بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں* – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11. *چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں* – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12. *ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں* – (صحیح بخاری: 6951)

13. *اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں* – (صحیح بخاری: 6951)

14. *ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں* – (صحیح مسلم: 55)

15. *اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں* – (صحیح مسلم: 2162)

16. *ایک دوسرے سے مشورہ کریں* – (آل عمران: 159)

17. *ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں* – (الحجرات: 12)

18. *ایک دوسرے پر طعن نہ کریں* – (الھمزہ: 1)

19. *پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں* – (الھمزہ: 1)

20. *چغلی نہ کریں* – (صحیح مسلم: 105)

21. *آڑے نام نہ رکھیں* – (الحجرات: 11)

22. *عیب نہ نکالیں* – (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23. *ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں* – (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24. *ایک دوسرے پر رحم کھائیں* – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25. *دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں* – (سورہ مطففین سے سبق)

26. *ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں* – (صحیح مسلم: 2963)

27. *نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو* – ( )

28. *طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں* – (التکاثر: 1)

29. *ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں* – (الحشر: 9)

30. *اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں* – (الحشر: 9)

31. *مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں* – (الحجرات: 11)

32. *نفع بخش بننے کی کوشش کریں* – (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33. *احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں* – (آل عمران: 159)

34. *غائبانہ اچھا ذکر کریں* – (ترمذی: 2737، صحیح)

35. *غصہ کو کنٹرول میں رکھیں* – (صحیح بخاری: 6116)

36. *انتقام لینے کی عادت سے بچیں* – (صحیح بخاری: 6853)

37. *کسی کو حقیر نہ سمجھیں* – (صحیح مسلم: 91)

38. *الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں* – (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39. *اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں* – (ترمذی: 969، صحیح)

40. *اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں* – (مسلم: 2162)

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.