زمین کے گھومنے کے باوجود اس کا ماحول کیسے قائم ہے؟ تحریر زبیر صدیق

اگر زمین اس طرح spin ہو رہی ہے جیسے کرکٹ بال کو کوئی سپنر اپنی ہتھیلی میں گھماتا ہے ، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ سطح زمین پر مکانات کیسے قائم ہیں ؟ پرند ، چرند اور جہاز کیسے اڑ رہے ہیں ، اور اگر یہ مغرب سے مشرق کی طرف گھوم رہی ہے تو کیا کوئی جہاز اسکی مخالف سمت میں بھی سفر کر سکتا ہے ؟ ہم کیوں آرام سے پیدل چل لیتے ہیں ؟ آخر یہ سب کچھ قائم کیسے ہے ؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ بیٹھے ہوئے بھی 465 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے محو سفر ہیں ؟ خاص طور پر اگر آپ equator کے آس پاس ہیں ، اور اگر پولز کے قریب ہیں تو یہ رفتار تھوڑی کم ہو جائے گی۔ تو ہم یہ محسوس کیوں نہیں کر پا رہے ؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم خود بھی اس کے ساتھ حرکت میں ہیں۔ آپ ٹرین میں بیٹھے ہیں اور ٹرین چل رہی ہے ، تو آپ اپنے ساتھ والی نشست پر بیٹھے آدمی کے لحاظ سے سکون میں ہیں حرکت میں نہیں ، جبکہ ٹرین سے باہر کھڑے شخص کے لحاظ سے حرکت میں ہیں۔ اسے اضافیت (relativity) کہتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ چلتی ٹرین کے پاس کھڑے ہونے سے منع کیا جاتا ہے۔ کیوں کی اس کے تین چار فیٹ کے گرد موجود ہوا (environment) بھی اسکے ساتھ محو سفر ہے جو آپکو بھی اپنے ساتھ کھینچ کر لے جا سکتی ہے۔ یہی ٹرین اگر برقی ہو تو اس environment کو تین چار فیٹ سے مزید دس یا پندرہ فیٹ بڑھا لیں۔ اب ٹرین اور زمین کا موازنہ کریں تو زمین اپنے ساتھ environment کا ایک بہت بڑا حجم (تقریباً 600 کلومیٹر کی بلندی تک) بھی اسی رفتار سے ساتھ لے کر مسلسل یونیفارم سبیڈ سے گھوم رہی ہے ، (یونیفارم کا لفظ اہم ہے) ۔ اب اس ہوا میں سب کچھ آجاتا ہے۔ جیسے ہم اڑتے ہوئے ہوائی جہاز کے اندر اپنی نشست سے اٹھ کر کہیں بھی جا سکتے ہیں ، اور جہاز کی تیز رفتاری کا اندازہ نہیں کر سکتے ، اسی طرح کا معاملہ زمین اور اسکے ماحول کے ساتھ ہے۔ زمین اکیلی نہیں گھوم رہی بلکہ اپنے ساتھ پورے environment کو لے کر گھوم رہی ہے۔ اب اگر زمین گھومنا بند ہو جائے تو کیا ہوگا ؟وہی ہوگا جو آپکے ہاتھ میں چائے کے کپ میں چائے کے ساتھ ہوگا اگر چلتی ٹرین یکدم رک جائے۔ وہی ہوگا جب تیز رفتار جہاز کی چھت ہٹا دینے سے مسافروں کے ساتھ ہوگا۔ اب آپ کو اس شارجہ کے عالم کی بات یاد آئی ؟ جس نے کہا تھا کہ اگر میں نے چین جانا ہے ، تو میرا جہاز شارجہ کے اوپر ہوا میں معلق ہو جائے ، زمین گھومے گی تو تھوڑی دیر میں نیچے چین آ جائے گا ، پریشانی کیسی ؟ اس پر ایک نے مزاحیہ ٹویٹ کیا کہ اب تو میں اپنے بچے کو کبھی اوپر نہیں اچھالوں گا ، یہ نہ ہو کہ وہ سری لنکا میں لینڈ کرے۔ ایک اور نے کہا کہ سعودی جلاد جب مجرم کی گردن اڑاتا ہوگا تو وہ کچھ کلومیٹر دور گرتی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہمیں سائینس پڑھنے پڑھانے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ! 

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.