مردے نہیں سنتے۔۔۔ از قاری حنیف ڈار

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے !

اللہ پاک کا دو ٹوک اعلان ہے کہ مردے نہیں سنتے ، اگر سن بھی لیتے تو تمہاری مدد نہ کر سکتے اور وہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا انکار کر دیں گے ( کیونکہ وہ واقعی موحد تھے مشرک نہ تھے کہ اپنی عبادت پر خوش ھوتے ، لوگ ھر زمانے میں اللہ کے ولیوں سے ھی مانگتے رھے ہیں ، اللہ کے دشمنوں سے کوئی نہیں مانگتا)
[ إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ (14) سورہ فاطر]

مگر روایت کہتی ہے کہ دفنایا ھوا مُردہ جانے والوں کے قدموں کی سرسراہٹ بھی سنتا ہے ،، کہاں گیا ’’إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ ‘‘ ؟ گویا بالکل ۱۸۰ ڈگری قرآن مخالف عقیدہ ہے مگر پھر بھی یہ سلفی دوسروں کو بدعتی اور مشرک کہتے ہیں ، اور شرک کی پٹاری بغل میں رکھے بیٹھے ہیں ، اگر جوتوں کی سرسراہٹ والی قرآن مخالف روایت مان لی جائے تو توحید کا سارا عقیدہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح جھٹ سے زمین بوس ھو جاتا ھے کیونکہ جو جوتوں کی سرسراہٹ سن لیتا ھے وہ قبر پر پکارنے والی کی پکار کیوں نہیں سنتا ؟ وہ پکارنے والے کی مدد نہ کر سکے مگر اس کا درد محسوس کر کے اس کی سفارش تو کر سکتا ھے ؟ مگر اللہ پاک فرماتا ھے کہ وہ نہیں سنتے ،، تو قسم سے نہیں سنتے ،، اور قیامت کے دن اس سننے کے عقیدے کا انکار بھی کر دیں گے ،، و یوم القیامۃ یکفرون بشرککم ،، اور مردے کے احوال کے بارے میں باخبر ھستی یعنی اللہ ھی بہتر بتا سکتا ھے !
یہ لوگ قرآن پر بس زبانی کلامی ایمان رکھتے ہیں ، اصلا روایت پرست اور منکر قرآن ہیں ،، قرآن کی اس آیت کو کوٹ کرنے کے بعد صاف صاف کہتے ہیں کہ راجح وھی ھے جو سنت یعنی روایت میں آیا ھے کہ مردہ سنتا ھے

[ الراجح ما جاءت به السنة وهذا ثابت وليس فيه إشكال كما في الحديث: (إن الإنسان إذا انصرف منه أصحابه بعد دفنه يسمع قرع نعالهم) ـ یعنی جو خبر سنت( روایت) نے دی ھے وہ (قرآن کی خبر پر) بھاری ھے

پھر آپ کو ارتھ کرنے کے لئے ام القنابل یعنی Mother of Bombs پھینکیں گے کہ یہ روایت تو بخاری شریف میں آئی ھے جس کو یہ جھوٹی انکساری سے بعد القرآن اصح الکتاب کہتے ہیں جبکہ مانتے قرآن سے بھی صحیح ہیں ،، بخاری شریف کا نام سنتے ہی آپ کے ایمان کے پاؤں کے نیچے زمین سرک جاتی ھے ، یہی وہ پلصراط ھے جس سے آپ یہاں گریں گے اور حشر میں آپ کو ایکشن ری پلے دکھایا جائے گا ،،

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
ماخذ فیس بک
Leave A Reply

Your email address will not be published.