آسمان کی حقیقت ملحدین کا اعتراض جواب:محمد نعیم خان

ملحدین قرآن پرنہایت ہی عجیب اعتراضات اٹھاتے ہیں ۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ قرآن کے مصنف کو یہ بھی نہیں معلوم کہ آسمان کوئ چیز نہیں ہے بلکہ یہ زمین سے دکھنے والا نیلا خلا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ جناب جو لفظ کسی معاشرے میں کسی چیز کے لئے معروف ہوتا ہے اس ہی کو قرآن نے استعمال کیا ہے۔ جو عام فہم زبان میں لوگ آپس میں باتیں کرتے تھے وہی زبان استعمال کی ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو سائنس تو نہیں پڑھانا تھا۔ میں نے کہا کہ آپ اپنی زبان میں کیسے کہیں گے؟؟؟؟ کیا آپ سائنس کی زبان استعمال کریں گے یا عام فہم زبان؟؟؟؟
میں نے کہا آپ ایک کام کریں کل بازار جائیں اور سبزی والے سے کہیں کہ اپ کو Solanum tuberosum چاہیے۔ دیکھیں وہ آپ کو کیا جواب دیتا ہے۔ پھر آپ کہیں کہ اپ کو آلو(Potato) چاہیے دیکھیں کتنے آرام سے آپ کو آلو دے دےگا بلکہ مسکرا کر کہے گا کہ صاحب جی آسان زبان میں بات کرو ، مشکل بھاشا کیوں بولتے ہو۔ بلکل اس ہی طرح اگر قرآن اس زبان میں بات کرتا جس میں آج آپ مطالبہ کر رہے ہیں تو اس کو سمجھنے والا کوئ نہیں ہوتا۔

سورس

Dr. Muhammad Hamidullah
Visit Website of Dr. Muhammad Hamidullah
Leave A Reply

Your email address will not be published.