صابئین. ابن کثیر

صابی کے معنی ایک تو بےدین اور لامذہب کئے گئے ہیں اور اہل کتاب کے ایک فرقہ کا نام بھی یہ تھا جو زبور پڑھا کرتے تھے اسی بنا پر ابوحنیفہ اور اسحاق کا مذہب ہے کہ ان کے ہاتھ کا ذبیحہ ہمارے لئے حلال ہے اور ان کی عورتوں سے نکاح کرنا بھی۔…

صابئین ۔۔۔ تفسیر فی ظلال القرآن

وَالصَّابِئِينَ میرے نزدیک راحج یہ ہے کہ صابئین سے مراد مشرکین کے وہ لوگ ہیں ، جو بعثت سے قبل مشرکین کے موروثی شرکیہ دین سے برگشتہ ہوگئے تھے۔ انہیں بتوں کی پوجا کی معقولیت میں شک لاحق ہوگیا تھا ۔ اس لئے انہوں نے خود اپنے غور وفکر سے اپنے…

انتظاری عقیدہ؟ از منظور ربانی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل تمام مذاہب میں ایک نجات دہندہ کے آنے کا عقیدہ موجود تھا۔ ہندو ایک کلکی اوتار کے انتظار میں تھے ۔ بدھ مت کے پیرو متھیا بدھ کے انتظار میں ہیں۔ مجوسی عیسائیوں کی طرح متیھرا کو آسمان پر زندہ…

پنج تن از عبدالمعین انصاری

پنج تن پروفیسر براؤن کہنا ہے کہ مشرق کی عجیب بات ہے یہاں یہ عقائد مرتے نہیں ہیں بلکہ شکل بدل کر آجاتے ہیں۔ پروفیسر براؤن کی بات درست ہے اور سے صرف اتنا اختلاف کرسکتے ہیں کہ یہ صرف مشرق کا خاصہ نہیں ہے بلکہ مغرب میں بھی ایسا ہوتا…

کھوۓ ہوۓ کی جستجو ! از آصف حسین

کھوۓ ہوۓ کی جستجو ! سوال : کیا اسلام میں خلافت ، اور بادشاہت کی بحث ایک فضول بحث ہے ؟ سید مودودی رحمہ کی کتاب پر تنقید کرنے والی ایک بڑی علمی شخصیت کے اعتراضات کا مرحلہ وار جائزہ کھوۓ ہوۓ کی جستجو کے عنوان سے پیش کیا جا رہا ہے ، ویسے…

سورہ احزاب آیت 72 ۔ فہم القران از طفیل ہاشمی

فہم قرآن آج مفتی احسن قریشی سے سورہ احزاب کی آیت نمبر 72 پر بات ہو رہی تھی. جس کا ترجمہ ہے "ہم نے آسمانوں، زمین اور پہاڑوں پر امانت پیش کی لیکن انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور ڈر گئے لیکن انسان نے اسے اٹھا لیا…

کرونا وائرس اور باجماعت نماز __ڈاکٹر طفیل ہاشمی

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلامی ریاست میں پنج وقتہ اذان، مساجد کا وجود اور ان میں باجماعت نماز اسلامی شعائر میں سے ہے. ان کی تحقیر یا بے ادبی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے. دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو گیا کہ…

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے باجماعت نماز محدود یا منسوخ کی جا سکتی ہے تحریر: محمد امین…

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث  دنیا بھر کی حکومتوں نے مذہبی اجتماعات پر بھی  پابندی لگا دی ہے۔ سعودی حکومت نے  مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت  تمام مساجد بند کر دی ہیں۔دوسرے بہت سے خلیجی ممالک نے بھی  مساجد میں نماز پڑھنے  اور دیگر…

مار کا حق صرف لونڈی کے خلاف ہے !۔۔۔ قاری حنیف ڈار

کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ بیوی کو زنا کرتے پا لے تو سورہ النساء ہی کی آیت ۱۵ میں گھر میں بند کرنے کا حکم دیا مارنے یا زد وکوب کرنے کا حکم نہیں دیا ؟ اس لئے کہ بیوی شوھر کی لونڈی نہیں ھوتی بلکہ پارٹنر ھوتی ھے ، اگر بددیانتی کرتی…

مرد اور عورت دو الگ الگ وجود نہیں ہیں ۔۔۔ طفیل ہاشمی

قرآن میں آتا ہے اللہ تعالیٰ نے پہلے نفس واحدۃ پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا. اس کی کیفیت کیا تھی؟ امیبیا دو حصوں میں بٹ گیا اور ایک وجود سے دو ہو گئے یا آگے چل کر آدم میں مردانہ کروموزوم کے ساتھ زنانہ اوصاف بھی تھے اور پہلی خاتون…