خلاصہ قرآن پارہ نمبر 19
انیسویں پارے کا آغاز سورۃ الفرقان کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے۔ آغاز میں اللہ فرماتا ہے کہ جن لوگوں کو میری ملاقات کا یقین نہیں وہ بڑے تکبر سے کہتے ہیں کہ ہمارے اوپر فرشتے کا نزول ہونا چاہیے یا ہم پروردگار کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ جب…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 18
اٹھارویں پارے کا آغاز سورہ مومنون سے ہوتا ہے جس میں اللہ تعالی نے مومنوں کے اس گروہ کا ذکر کیا ہے جو جنت کے سب سے بلند مقام فردوس کا وارث بننے والا ہے۔ اللہ فرماتا ہے وہ مومن کامیاب ہوئے جنھوں نے اپنی نمازوں میں اللہ کے خوف اور خشیت کو…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 17
سترھویں پارے کا آغاز سورۃ الانبیاء سے ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگوں کے حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے لیکن لوگ اس سے غفلت برت رہے ہیں۔ اللہ نے دین سمجھنے کا طریقہ بھی بتایا کہ اگر کسی چیز کا علم نہ ہو تو اہلِ علم سے پوچھ لینا چاہیے۔…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 16
سولھویں پارے کے آغاز میں سورہ الکہف تقریبًا تین رکوع ہیں. پندرھویں پارے کا اختتام حضرت موسیٰ کی ایک باخدا آدمی سے ملاقات کے ذکر پر ہوا تھا۔ حضرت موسیٰ اس آدمی کے کشتی میں سوراخ کرنے کے بعد ایک خوبصورت بچے کے قتل کرنے پر بھی بالکل مطمئن نہ…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 15
پندرھویں پارے کا آغاز سورہ بنی اسرائیل سے ہوتا ہے۔ ارشاد ہے کہ پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کے وقت مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی جس کے گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں تاکہ ہم انھیں اپنی نشانیاں دکھائیں، بے شک وہ خوب سننے والا اور…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 14
چودھویں پارے کا آغاز سورۃ الحجر سے ہوتا ہے۔ اللہ نے اس امر کا ذکر کیا ہے کہ کافر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو تنقید کا نشانہ بناتے اور کہتے ہیں کہ اگر آپ سچے ہیں تو ہمارے لیے فرشتوں کو کیوں لے کر نہیں آتے، تو اللہ نے ان کے اعتراض…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 12
بارھویں پارے کا آغاز سورۃ ہود کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے۔ ارشاد ہے کہ زمین پر چلنے والا کوئی چوپایہ ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو اور اللہ اس کے ٹھکانے یعنی Habitat کو اور اس کے پلٹنے کی جگہ کو نہ جانتے ہوں اور یہ سب کچھ روشن کتاب…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 11
گیارھویں پارے کا آغاز سورۃ توبہ کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے۔ اللہ نے مہاجر اور انصار میں سے ایمان میں سبقت لے جانے والے صحابہ کا ذکر کیا ہے کہ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے اپنی جنتوں کو تیار کر دیا ہے جن…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 13
تیرھویں پارے کا آغاز سورۃ یوسف کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے۔ حضرت یوسف جب جیل سے آزاد ہوگئے تو بادشاہ نے اپنے خواب کی تعبیر بتانے کے عوضانے میں انھیں اپنے قریبی مصاحبین میں شامل کر لیا۔ آپ ابتدائی طور پر وزیرِ خزانہ اور ازاں بعد عزیزِ مصر کے منصب…
خلاصہ قرآن پارہ نمبر 10
دسویں پارے کا آغاز سورۃ انفال کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے۔ اس کے شروع میں مالِ غنیمت کی تقسیم کا ذکر ہے کہ اس مال میں اللہ اور اس کے رسول کا صوابدیدی اختیار پانچویں حصے کا ہے یعنی نبی کریم علیہ السلام کو یہ اختیار تھا کہ آپ مالِ غنیمت کے…